بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خانقاہ میں رہنا کیسا ہے؟


سوال

آج کے دور میں احناف خانقاہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ خانقاہوں میں رہنا اور ذکر کرنا کیسا ہے؟

جواب

نفس  کی اصلاح اور روحانی بیماریوں کے خاتمہ کے متعدد طریقے ہیں، ان طریقوں میں سے ایک طریقہ متبعِ شریعت بزرگ کی صحبت اختیار کرنا بھی ہے، جیسا کہ قرآنِ مجید میں {یا ایها الذین اٰمنوا اتقوا الله وکونوا مع الصّٰدقین}[التوبة] میں حکم بھی دیا گیا ہے؛  لہذا   اگر کوئی بزرگ متبعِ سنت و شریعت ہوں اور علماء کے ہاں مقبول بھی ہوں تو ان کی صحبت میں خانقاہ میں ٹھہرنا اور ان سے مستفید ہونا بلا شبہ مفید ثابت ہوتا ہے، نیز ان کے دیے ہوئے وظائف پڑھنے اور اذکار کی پابندی کرنے سے ترقی کا حصول بھی مشاہدے سے ثابت ہے۔ اہلِ حق کے ہاں رائج اصلاح کے تمام طریقوں کی بنیاد سنت سے ثابت ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جہاں بہت سے حضرات روزانہ کی بنیاد پر یا وقتاً فوقتاً رسول اللہ ﷺ کی مجالس میں شریک ہوا کرتے تھے، وہیں بعض صحابہ کرام کچھ عرصے کے لیے رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں مستقل قیام رکھتے تھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں