بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے ایام کے لیے استعمال شدہ پیڈ کا کیا حکم ہے؟


سوال

خواتین اپنے ایامِ ماہ واری میں سینیٹری  پیڈ استعمال کرتی ہیں اور استعمال کرکے پھینک دیتی ہیں کچرے  میں،  جس پر خون لگا ہوتا ہے۔ کیا اس طرح پھینک دینا درست ہے؟

جواب

ماہ واری کو  جذب کرنے کے لیے استعمال شدہ کپڑے کا لنگوٹ، سینیٹری پیڈ وغیرہ کرسف کو کھلے عام پھینکنا درست نہیں،  تہذیب اور حیا کا تقاضا  ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو چھپاکر ایسی جگہوں پر پھینکا جائے جہاں عام لوگوں کی نگاہ نہ پڑے،  بالخصوص جب کہ استعمال شدہ سینٹری پیڈ کا غلط استعمال بھی بعض خطوں میں پایا گیا ہے۔

"یدفن أربعة: الظفر، والشعر، وخرقة الحیض والدم". (الهندیة، الباب التاسع عشر،  ۵/۳۵۸) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں