بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی ایک صورت


سوال

پہلے میری بیوی کو 5 دن تک ماہواری ہوتی تھی، لیکن اب کچھ مہینوں سے 10 دن تک تھوڑا تھوڑا خون آتا رہتا ہے، بلکہ اس کے بعد بھی کبھی کبھی خون کے لوتھڑے آجاتے ہیں، تو اس صورت میں وہ کب پاک ہوگی؟ یعنی غسل کے بعد نماز شروع کرسکتی ہے اور کب ہم بستری کی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر خون دس دن تک یا دس دن  کے اندر اندر بند ہوجائے تو جتنے دن خون آیا ہے وہ سب حیض کے دن ہیں، لیکن اگر خون دس دن کے بعد بھی جاری رہے تو اس سے گزشتہ مہینےجتنے دن خون آیا وہ حیض ہے باقی استحاضہ ہے، حیض ختم ہونے کے بعد غسل کرکے استحاضہ میں بیوی نماز پڑھ سکتی ہے اوراس سے ہم بستر بھی ہویا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں