بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حیات عیسی علیہ السلام پر کتاب


سوال

کیا حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے ؟ اور کہاں ہیں؟ اگر زندہ ہیں تو کیوں ان کو موت نے آج تک نہیں آ لیا ؟ کیا یہ عیسوی عقائد میں سے نہیں کہ عیسی علیہ السلام زندہ ہیں ؟ صرف زندہ ہونے متعلق قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دیں؟

جواب

حضرت عیسیٰ علیہ السلام حیات ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ نے انہیں یہود بے بہبود سے محفوظ کرکے یقینی طور پر اپنے پاس اٹھا لیا، اور آخر زمانے میں آپ علیہ السلام دوبارہ تشریف لائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے، خنزیر کو قتل کریں گے اور صلیب کو توڑیں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بحفاظت آسمانوں پر اٹھانا اور ان کی حیات اور دوبارہ دنیا میں آنا قرآنِ مجید اور صحیح احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے۔ اس کی تفصیل کے لیے  درج ذیل کتابوں کا مطالعہ مفید رہے گا:

1-  علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کا  رسالہ  ”عقیدة الإسلام في حیاة عیسی علیه السلام‘‘.

2- علامہ سیوطی کا رسالہ  : ’’كتاب الإعلام بحکم عیسی علیه السلام‘‘

3- حضرت مولانا ادریس کاندھلوی صاحب کی کتاب ”حیات عیسیٰ علیہ السلام“ (ادارہ اسلامیات)

اس کے علاوہ ختم نبوت کے دفتر سے بھی اس متعلق لٹریچر وصول کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201232

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں