بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیاء، رجاء، زویلہ، زوھنی، میشائم، منساء نام رکھنا


سوال

- حیاء، رجاء، زویلہ، زوھنی، میشائم، منساء نام رکھنا کیسا ہے براے مہربانی جلدی جواب دے دیں۔

جواب

حیاء کا معنی شرم والی، نام رکھ سکتے ہیں۔

"رجاء" یہ صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے، آپ اپنی بچی کا نام "رجاء" رکھ سکتے ہیں، ان شاء اللہ باعثِ برکت ہوگا۔ (الاصابہ فی معرفۃ الصحابہ)

زویلہ قاہرہ  کے ایک دروازے  کا نام ہے۔  زویلہ کا استعمال کسی شخص کے لئے نہیں مل سکا۔

التكملة والذيل والصلة للصغاني (5/ 385)
(ز ول)
ابنُ الأعرابيِّ: الزَّوْلُ: الصَّقْرُ.

والزَّوْلُ: فَرْجُ الرَّجُلِ.
والزَّوْلُ: الشُّجَاعُ.
والزَّوْلُ: الجَوَادُ.
والزَّوْلَةُ، المَرْأَةُ البَرْزَةُ.
قال: وزَالَ يَزُولُ، إذا تَظَرَّفَ.
ويُقال: أَخَذَهُ الزَّوِيلُ والعَوِيلُ لِأَمْرٍ مَا؛ أي: أَخَذَتْه الحَرَكَةُ والبُكَاءُ.
والزَّائِلَةُ: كُلُّ ذِي رُوحٍ، مِنَ الحَيَوانِ، يَزُولُ عَنْ مَوْضِعِه ولا يَقَرُّ في مَكَانِه، يَقَعُ على الإنْسَانِ وغَيْرِه.
وقال أبو الهَيْثَمِ: يُقال: اسْتَحِلْ هذا الشَّخْصَ واسْتَزِلْه؛ أي: انْظُرْ هَلْ يَحُولُ؛ أي يَتَحَرَّكُ؛ أو يَزُولُ؛ أي: يُفَارِقُ مَوْضِعَهُ.
وبَابُ زُوَيْلَةَ: بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ القَاهِرَةِ.
وقال الجوهريُّ: الزَّوَّالُ: الذي يَتَحَرَّكُ في مِشْيَتِه وما يَقْطَعُه مِنَ المَسَافَةِ قَلِيلٌ، وأنشدَ أبو عَمْرٍو:

"زوھنی "کا معنی کسی لغت میں نہیں مل سکا، یہ نام نہ رکھیں۔

"میشائم "کا معنی بھی عربی کی کسی لغت میں نہ مل سکا، یہ نام بھی نہ رکھیں۔

"منساء" نسیان سے بنایا  جا سکتا ہے، اس صورت میں اس کا معنی بھولنے کے ہوں گے، لیکن لغتِ عرب میں اس وزن پر استعمال نہ مل سکا، بہتر ہے کہ یہ نام بھی نہ رکھیں۔

 

 


فتوی نمبر : 144104200301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں