بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حکومتی ادارے کو زمین فروخت کرنے کے بعد اس زمین کو اپنے تصرفات میں رکھنا


سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان ِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :

سائل اسلام آباد کامستقل رہائشی ہے،CDAکےمحکمہ نےاسلام آباد کےمقامی حضرات سے سن 1970کی دہائی میں زمینیں خریدیں ،اورمعاملہ یہ طے پایاکہ CDA ان اصحابِ اراضی کو زرعی زمینیں بھی دے گا،اوررہائشی پلاٹس بھی دےگا،اس کےبدلے CDA نےزرعی زمینیں جھنگ میں دے دیں جب کہ رہائشی زمینیں ابھی تک نہیں دیں ،اوراسلام آباد کی زرعی زمینیں تاحال یہاں کےسابق مالکان کےقبضہ میں ہیں ،اوروہی لوگ ان زمینوں کواستعمال(زراعت وغیرہ ) کررہےہیں ،جوں جوں مقامی حضرات کی آگے نسلیں بڑھ رہی ہیں تووہ اورمکانات بھی تعمیر کررہےہیں ،اورکچھ لو گ غیر مقامی لوگوں پروہ زمینیں فروخت بھی کررہےہیں ،اورفروخت کرتے وقت معاہدہ یہ طے پاتاہےکہ جب تک CDA اس زمین کاقبضہ نہیں لیتااس وقت تک ہم آپ لوگوں کواستعمال کرنے کی اجاز ت دیتے ہیں ،اورCDAاس کاقبضہ لےتو اس کےبعد کی ذمہ داری ہماری نہیں ،ان حالات میں سوال کےمندرجات یہ ہیں :

 1) مقامی آبادی کےلوگوں کے لیے نئی رہائش اس زمین میں بناناجائزہےکہ نہیں ؟یعنی یہ زمینیں اب بھی ہمارے قبضہ میں ہیں ،لیکن کیایہ زمینیں ہماری ملکیت بھی شمار ہوں گی یانہیں ؟حالاں کہ ہم نے کچھ شرائط کےتحت مذکورہ زمینیں باقاعد ہCDA والوں پربیچ دی تھیں ،لیکن انہوں نے بعض شرائط کوپوراکیا(زرعی زمینوں کےمتبادل کےطور پرجھنگ میں زمینیں دی گئیں )جب کہ بعض شرائط کوپورانہیں کیاگیا(رہائشی پلاٹس نہیں دیے)۔

2)غیر مقامی لوگوں پرمشروط طور پر زمین فروخت کرناجائز ہےیانہیں ؟

جواب

صورت مسؤلہ میں محکمہ CDA   جب یہ زمیںیں باقاعدہ  خرید چکا ہے تو  یہ زمینیں اب CDA  ہی کہ ملکیت ہیں، اگرچہ قبضہ پرانے مالکان ہی کا برقرار ہے ،اب ان زمینوں میں مقامی لوگوں کا تعمیرات کرنا یا آگے فروخت کرنا درست نہیں ہے۔  مقامی لوگ  یہ زمیںیں CDA کے حوالہ کرنے کے پابند ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں