حوالہ کا کام شرعا کیسا ہے؟ جس میں باہر کی کرنسی وہاں دے کر یہاں سے پیسے وصول کر لیئے جاتے ہیں۔
حوالہ یا ھنڈی کے ذریعہ بھیجی جانے والی رقم اگر کرنسی کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہی دی جاتی ہے اور رقم کو بھیجنے کی کی اجرت اصل رقم میں سے منہا نہیں کی جاتی، بلکہ الگ سے طے کرکے لی جاتی ہے تو جائز ہے۔واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143706200042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن