بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حنفی کا شافعی امام کی اقتدا کرنا


سوال

اگر حنفی المسلک ، شافعی المسلک کے پیچھے نماز پڑھے تو نماز ہوجائے گی؟ کیوں کہ دورانِ نماز اگر امام کا خون نکل گیا تو امام صاحب رحمہ اللّٰہ کے نزدیک بہنے والے خون سے وضو ٹوٹ جاتا ہے, اور امام شافعی رحمہ اللّٰہ کے نزدیک خون سے وضو نہیں ٹوٹتا، تسلی بخش جواب دےکر بندہ کو ممنون فرمائیں!

جواب

جو شافعی المسلک امام خون نکلنے پر وضو کرنے کا اہتمام کرتا ہو اس کی اقتدا  میں حنفی کا نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہے، اور جو خون نکلنے پر وضو نہ کرتا ہو اس کی اقتدا درست نہیں۔

حاشیة رد المحتار علی الدر المختار (1/563):

"مطلب في الاقتداء بشافعي ونحوه هل يكره أم لا؟

وظاهر كلام شرح المنية أيضًا حيث قال: وأما الاقتداء بالمخالف في الفروع كالشافعي فيجوز ما لم يعلم منه ما يفسد الصلاة على اعتقاد المقتدي عليه الإجماع، إنما اختلف في الكراهة الخ، فقيد بالمفسد دون غير كما ترى وفي رسالة (الاهتداء في الاقتداء) لمنلا علي القاري ذهب عامة مشايخنا إلى الجواز إذا كان يحتاط في موضع الخلاف وإلا فلا والمعنى أنه يجوز في المراعي بلا كراهة وفي غيره معها، ثم المواضع المهمة للمراعاة أن يتوضأ من الفصد والحجامة والقيء والرعاف ونحو ذلك، لا فيما هو سنة عنده مكروه عندنا كرفع اليدين في الانتقالات وجهر البسملة وإخفائها فهذا وأمثاله لايمكن فيه الخروج عن عهدة الخلاف، فكلهم يتبع مذهبه ولايمنع مشربه الخ".  (كتاب الصلاة، باب الإمامة، ط: سعيد)

فتاویٰ دار العلوم دیوبند (3/137) میں ہے:

’’حنفی کی نماز شافعی المذہب کے پیچھے صحیح ہے، لیکن اس امام کو چاہیے کہ رعایت حنفی کی دربارۂ  نجاست وضو وغیرہ کے کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو حنفی کو اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنی چاہیے اور اگر یقیناً یہ معلوم نہ ہو کہ اس امام سے کوئی امر ناقض وضو وغیرہ باعتقاد حنفی سرزد ہوا ہے تو پھر اس کے پیچھے حنفی کی نماز نہ ہوگی‘‘۔ (کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ والجماعۃ، ط: دارا لاشاعت کراچی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں