بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت نوح علیہ السلام کے والدین کا نام


سوال

حضرت نوح علیہ السلام کے ماں باپ کا نام کیا ہے ؟

جواب

حضرت نوح علیہ السلام کا نسب نامہ علم الانساب کے ماہرین نے یوں بیان کیا ہے:

"نوح بن لامک بن  متوشالح بن اخنوخ بن یارد بن مہلائیل بن قینان بن انوش  بن شیث  بن آدم علیہ السلام"۔

  لیکن بہت سے علماء نے اس کی صحت میں شک کیا ہے، ان کے بقول حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کے درمیان   اس سے بھی زیادہ سلسلے ہیں۔(قصص القرآن سیوہاری)

ان کی والدہ  کے نام میں دو مشہور قول یہ ہیں : (1) قیثوش بن برکاییل (2) شمحا بن آنوش۔

رسول اللہ ﷺ نے قریش کے مشہور و معروف سلسلہ نسب کے حوالے سے بھی یہ فرمایا ہے کہ معد بن عدنان کے بعد نسب بیان کرنے والوں نے غلط بیانی کی ہے۔ اس لیے جن اسماء اور انساب کا ذکر نصوص (قرآن و حدیث) میں موجود ہے، ان   کے علاوہ کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ نسب یہی ہے۔

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (15/ 216):
"هَذَا بَاب مَعْقُود فِي قَول الله عز وَجل: {وَلَقَد أرسلنَا نوحًا إِلَى قومه} (هود: 52) . وَهُوَ نوح بن لمك، بِفَتْح اللَّام وَسُكُون الْمِيم، وَقيل: لمك بِفتْحَتَيْنِ، وَقيل: لامك، بِفَتْح الْمِيم وَكسرهَا. وَقَالَ ابْن هِشَام: بالعبرانية لامخ، بِفَتْح الْمِيم وَفِي آخِره خاء مُعْجمَة، وبالعربية: لمك، وبالسريانية: لمخ، وَتَفْسِيره: متواضع، وَيُقَال: لمَكَان، وَيُقَال: ملكان بِتَقْدِيم الْمِيم على اللاَّم....

وَكَانَ أبَوَا نوح، عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَام، مؤمنَين، وَاسم أمه قيثوش بنت بركاييل بن مخواييل بن أخنوح، وَذكر الزَّمَخْشَرِيّ: أَن اسْم أم نوح شمحا بنت آنوش".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں