بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت


سوال

میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث جانناچاہتاہوں،ان کی فضیلت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات وغیرہ۔

جواب

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جلیل القدرصحابیٔ رسول ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی الٰہی کے لکھنے کے لیےجن صحابۂ کرام کومقررفرمایاتھاان میں آپ کااسمِ گرامی بھی شامل ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعددبار ان کے لیےدعائیں فرمائی ہیں،ایک حدیث میں ارشادہے:

’’اللھم علم معاویۃ الکتاب والحساب وقہ العذاب‘‘۔

’’اے اللہ! معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم سکھا اور اس کو عذاب سے بچا۔‘‘(مسنداحمدبن حنبل،حدیث العرباض بن ساریۃ،4/127،ط: مؤسسۃ قرطبہ القاھرۃ)

نیزترمذی شریف کی روایت میں ہے:

’’ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال لمعاویۃ: اللھم اجعلہ ھادیا مھدیا واھدبہ‘‘۔(سنن الترمذی،باب مناقب لمعاویہ بن أبی سفیان)

ترجمہ: ’’اے اللہ! اس کو راہنمائی کرنے والا، ہدایت یافتہ بنا دے اور اس کے ذریعے ہدایت کو عام کر۔‘‘

مزیدتفصیل کے لیے ملاحظہ ہومعارف الحدیث ،از:مولانامحمدمنظورنعمانیؒ،جلدہشتم،ص:40،ط:دارالاشاعت۔حضرت معاویہ اورتاریخی حقائق،از:مولانامفتی محمدتقی عثمانی مدظلہ،ص:27تا297،ط:ادارۃ المعارف کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143801200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں