بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟


سوال

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جنازہ کس نے پڑھایا تھا ؟

 

جواب

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی اس  بارے میں  روایات مختلف  ہیں۔ بہت سی روایات میں آتا ہے کہ ان کی نمازِ  جنازہ خلیفۃ الرسول ﷺ  حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی، بعض روایات میں آتا ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی، جب کہ کچھ روایات میں  ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔ راجح قول یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔( کشف الباری، کتاب المغازی،ج:۸ ؍ ۴۶۳ ،ط:مکتبہ فاروقیہ )فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں