بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ کی حقیقت


سوال

سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب خطبہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں، آیا اس کا پڑھنا درست ہے؟

جواب

حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ درحقیقت ان کا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بد عقیدہ شخص کا خطبہ ہے، جس میں اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی عقیدے کی نفی کی گئی ہے،  اور ہم وزن بے ربط کلمات کی تکرار جابجا موجود ہے، مذکورہ خطبہ پڑھنا اور اس کے مطابق عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں۔

مذکورہ خطبہ  کے حوالہ سے جامعہ کے دار الافتاء کی جانب سے تفصیلی فتوی حوالہ نمبر : ٩٦٦،  بتاریخ: ٢٤/ ٢/ ١٤٣٢ ہجری بمطابق: ٢٩/ ١/ ٢٠١١ عیسوی کو جاری کیا گیا تھا۔  فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144012201772

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں