بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت دحیہ رضی اللہ عنہ کا نام وتعارف


سوال

حضرت دحیہ رضی اللہ عنہ کا پورا نام اور تعارف بتائیے!

جواب

حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کا پورا نام دحیہ بن خلیفہ بن فروہ الکلبی تھا ، قضاعہ قبیلہ میں سے کلب بن وبرہ سے تعلق تھا، ان کا نسب نامہ یوں ہے: دحیہ بن خلیفہ بن فروہ بن زید بن امری القیس بن الخزرج زید بن مناۃ بن عامر بن بکر الاکبر بن عوف بن بکر بن عوف بن عذرۃ بن زید اللات بن رفیدہ بن ثور بن کلب۔

کبارِ صحابہ میں سے تھے، غزوہ بدر میں شریک نہ ہوسکے، اس کے علاوہ اُحد اور ان کے بعد کے غزوات میں شریک رہے اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ امارت تک حیات رہے۔

یہ وہی صحابی ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیصر بادشاہ کی طرف قاصد بنا کر بھیجا تھا ، حضرت جبرئیل علیہ السلام جب انسانی شکل میں آتے تھے تو حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں آتے تھے ، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت دحیہ کو جبرئیل کے مشابہ قرارد یا ۔(الاستعیاب فی معرفۃ الاصحاب ، باب الیاء وفی باب الکنی :۱/۱۳۷)۔مزید تفصیل کے لیے طبقات کی بڑی کتابوں کا مطالعہ مفید رہے گا۔ واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144106201028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں