بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت جبریل علیہ السلام کا حضرت حسین سے کلام


سوال

حضرت جبریل علیہ السلام حضرت حسین کو نظرآتے تھے،  یا بات کرتے تھے؟

جواب

حضرت جبریل علیہ السلام کے حضرت حسین کو نظر آنے یا  بات کرنے کے حوالے سے ہمیں کوئی روایت  نہیں ملی، اس لیے ایسی باتیں نہ بیان کی جائیں۔ اگر یہ بات صحیح سند سے ثابت ہوتی تو مستند کتابوں میں ضرور ہوتی۔  حضرت حسین اور اہلِ بیتِ کرام رضی اللہ عنہم کے بہت سے فضائل صحیح احادیث کی روشنی میں ثابت ہیں، اُن ہی پر اکتفا کیا جائے۔

نبی کے علاوہ کسی کے پاس فرشتے کا آنا یا اس سے ہم کلام ہونا اگر ثابت ہوجائے تو یہ بعض احوال میں فضیلت تو ہوسکتاہے، لیکن اس سے نبوت یا اصطلاحی وحی کا ثبوت نہیں ہوتا۔ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مختلف فرشتوں کو مختلف کیفیات میں دیکھنا منقول ہے، لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے خصوصیت کے ساتھ اسی شخص کی فضیلت کے بجائے اس عمل کی فضیلت کے طور پر بیان کیا، جس سے متعلق فرشتہ آیا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں