بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت بنوری رحمہ اللہ کے حدیث کے اساتذہ کرام


سوال

حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ نے سنن نسائی، سنن ابن ماجہ ،  موطأ امام محمد،شرح معانیالآثارامام طحاوی نیز شمائل  ترمذی کن سے پڑھی ہے؟

جواب

محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ نے  صحاحِ  ستہ  بشمول سننِ نسائی اور ابنِ  ماجہ ، نیز موطأامام مالک حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ تعالی سے پڑھی ہیں، اس کا تذکرہ مولانا کشمیری رحمہ اللہ کی جانب سے ان کو مرحمت فرمائی گئی سند حدیث میں بھی ہے، جو جامعہ کے ترجمان ماہنامہ بینات کے “محدث العصر” نمبر کی ابتدا میں درج ہے،  حضرت کے حدیث کے دوسرے بڑے استاذ حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جن سےانہوں نے صحیح مسلم پڑھی ہے، بقیہ کتب کا تذکرہ دست یاب سوانح میں نہیں ملتا، فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144004201436

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں