بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انگوٹھے چومنا


سوال

کیا حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کی یہ سنت تھی کہ جب بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام سنتے ناخن کو بو سہ دے کر آنکھوں پے لگا لیتے ؟یا انہوں نے کبھی یہ عمل کیا ؟

جواب

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا معمول انگوٹھے چومنے کا نہیں تھا، بعض مفسرین اور دیلمی نے لکھا ہے کہ ان کا یہ عمل تھا،  لیکن یہ بے سند ہے، علامہ محمد طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے، اسی طرح ملا علی قاری رحمہ اللہ نے بھی اسے اپنی موضوعات پر لکھی گئی کتاب ’’المصنوع في معرفة الحدیث الموضوع‘‘ میں ذکر کیا ہے، علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے نقل کرنے کے بعد فرمایا: "لایصح"، وکذا ماورده أبوالعبا س. (تذکرۃ الموضوعات :۳۴،ط: کتب خانہ مجیدیہ ملتان) مزید وضاحت کے لیے (المصنوع فی معرفۃ الحدیث الموضوع :۱۶۸،ط: ایچ ایم سعید کراچی)۔

لہذا اسے سنت کہنا یا کسی جلیل القدر صحابی کا عمل قرار دینا درست نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں