بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کس کتاب میں ملے گی؟


سوال

حضرت سمیر اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں کوئی کتاب بتادیں جس میں ان کی سیرت ہو؛ کیوں کہ میرے شوہر اور بیٹے کا نام ہے، میں چاہتی ہوں کہ ان کو بتاؤں!

جواب

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کے لیے "قصص النبیین" یا "قصص الانبیاء"  مطالعہ کی جائے۔ اگر عربی سے کچھ واقفیت ہے اور دینی کتب کا مطالعہ رہتاہے تو انبیاء کرام علیہم السلام کے تفصیلی اور مدلل تذکرے کے لیے "قصص القرآن" کا مطالعہ کیجیے۔

"سمیر " نام کے کسی نبی کا تذکرہ قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں موجود نہیں ہے۔ اس لیے ان کے بارے میں علم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201839

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں