بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حزیک نام رکھنا


سوال

حزیک نام کیسا ہے؟

جواب

حزیک  (حُزَیْك)  عربی زبان کا لفظ ہے، یہ ’’حزك‘‘ سے ہے، جس کا معنیٰ ہے: باندھنا، نچوڑنا، اچھی طرح دبانا، گٹھا بنانا۔ معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہے، انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم یا  اولیاءِ کرام رحمہم اللہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

 

المعجم: الرائد

"حزك - يحزك ، حزكًا
1- حزك الشيء : عصره. 2- حزك الشيء بالحبل : شده به. 3- حزك الشيء : ضغطه.

 

المعجم: لسان العرب:

"حَزَكهُ حَزْكاً: اغْتَطَّهُ وضغطه.
وحَزَكه بالحبل يَحْزِكه: حَزَمه وشده، وهو الاحْتِزاكُ، وقال الأَزهري: هو مثل حَزَقْته سواء، حَزَكه وحَزَقه إِذا شده بحبل جمع به يديه. و رجليه واحَتَزَك بالثوب: احتزم.

المعجم: القاموس المحيط:

ـ حَزَكَهُ يَحْزِكُه: عَصَبَه، وضَغَطَه.
ـ حَزَكَ بالحَبْلِ: شَدّهُ.
ـ احْتَزَكَ بالثَّوبِ: احْتَزَمَ.

 

 نوٹ: ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے آپشن پر جاکر ناموں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں