بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حروف مقطعات کی برکت


سوال

حروفِ مقطعات کے بارے میں کیا برکت ہے؟ اس کو گھر وغیرہ میں رکھنا یا اس کو یاد کرنا وغیرہ؟

جواب

تمام حروفِ مقطعات قرآنِ مجید میں موجود ہیں، اور یہ قرآن پاک ہی کے الفاظ ہیں۔ قرآنِ مجید کے تمام الفاظ بابرکت ہیں، باقی حروفِ مقطعات کی خصوصی برکت یا ان کو لکھ کر لٹکانا یا صرف ان ہی الفاظ کو یاد کرنا  حدیث سے ثابت نہیں۔ کسی چیز کی خصوصی فضیلت کے لیے رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اس کا ثبوت ضروری ہے۔ 

نیز قرآنِ مجید  کی تلاوت سے جو خیرو برکت ہوسکتی ہیں وہ حروفِ مقطعات کو دیکھنے سے حاصل نہیں ہوسکتی۔لہذا جن کاموں کی برکت حدیث سے ثابت ہے،اس کا اہتمام کرنا زیادہ ضروری ہے۔نیز اگر یہ لٹکاناکسی بیت الخلا کے قریب ہو تو یہ بے ادبی بھی  ہے ۔

البتہ اگر کسی بزرگ کے تجربے میں حروفِ مقطعات پڑھنے یا لکھنے سے کسی مسئلے کا حل یا بیماری وغیرہ کا علاج ہو تو بطورِ علاج ان کا پڑھنا یا لکھنا درست ہوگا، لیکن یہ شرعی حجت نہیں ہے، نہ ہی اس سے ان کلمات کی خصوصی فضیلت اور برکت ثابت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں