حرمتِ مصاہرت کے لیے لمس کی مقدار کیاہے؟ کتنی دیر تک چھوئے رکھنے سےمصاہرت ثابت ہوگی؟ جب کہ لمس کے بعد اگر انزال ہوجائے تو حرمت ثابت نہیں ہوتی؟
حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کےلیے لمس کی مقدار یہ ہےکہ مرد عورت کے یا عورت مرد کے باشہوت بدن کو ایسے چھوئے کہ چھونے سے بدن کو حرارت پہنچے اگرچہ یہ چھونا کسی حائل کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔ نیز اِس طرح چھونے سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجائے گی اگر چہ یہ چھونا ایک لمحہ کےلیے کیوں نہ ہو، بشرطیکہ انزال نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200691
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن