بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم میں خطبہ کے دوران ریڈیو میں اس کا اردو ترجمہ سننا


سوال

حرمِ پاک میں خطبہ جمعہ FM پر اردو میں نشر کیا جاتا ہے، کیا حرم میں بیٹھ کر موبائل  میں ہینڈ فری  لگا کر اردو والا خطبہ سن سکتے ہیں؟ یا جو عربی میں خطبہ پڑھا جا رہا ہے وہ سننا چاہیے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حرم میں موجود شخص کے لیے جمعہ یا عیدین وغیرہ کے خطبے کے دوران بذریعہ موبائل اردو والا خطبہ سننا درست نہیں ہے، بلکہ خطبہ کے دوران  وہی عربی والا  خطبہ خاموشی سے سننا ضروری ہے۔ خطبہ جمعہ میں وعظ کے ساتھ بنیادی پہلو ذکر اللہ ہے، [الجمعہ: 9] اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے بھی عجمی ممالک فتح کرنے کے بعد  اسی پہلو کو ترجیح دیتے ہوئے عجمی ملکوں میں بھی ہمیشہ خطبہ جمعہ عربی میں ہی دیا، اور اہلِ عجم کے لیے ان کی زبان میں ترجمانی کی فکر وسعی نہیں کی؛ لہٰذا قرنِ اول سے امت کے مسلسل تعامل کی بنا پر جمعے کا خطبہ عربی میں ہونا ضروری ہے، لہٰذا سننے والوں کو بھی عربی میں ہی خطبہ سننا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں