بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم (بیت اللہ) میں داخل ہونے کے بعد پہلا عمل


سوال

جب آدمی مسجد میں داخل ہوتاہے تو تحیتہ المسجد  پڑھتا ہے۔ اسی طرح جب حرم (بیت اللہ) میں داخل ہو تو ابتداءً کیا کرے ؟  برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کرممنون فرمائیں!

جواب

جب آدمی حرم (بیت اللہ) میں داخل ہو تو بیت اللہ کو دیکھ کر ذکر و اذکار اور دعا سے فارغ ہونے کے بعد سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف کرنا چاہیے،کیوں کہ اس مسجد (مسجد الحرام ) کا تحیۃ (شکرانہ) یہی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 492)
'' (وإذا دخل مكة بدأ بالمسجد) الحرام بعدما يأمن على أمتعته داخلاً من باب السلام نهاراً ندباً ملبياً متواضعاً خاشعاً ملاحظاً جلالة البقعة، ويسن الغسل لدخولها، وهو للنظافة، فيجب لحائض ونفساء (وحين شاهد البيت كبّر) ثلاثاً ومعناه الله أكبر من الكعبة (وهلّل) لئلا يقع نوع شرك، (ثم) ابتدأ بالطواف؛ لأنه تحية البيت ''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200728

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں