بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام مال کھانے کا کفارہ


سوال

حرام مال کھانے کے بعد اس کا کفارہ کس طرح ادا کریں?

جواب

حرام مال کھانے کے بعد  توبہ و استغفار کرنا چاہیے،  نیز اگر کسی کا مال کھایا ہے تو اسے اس کابدل اداکرنا ضروری ہے، اگر صاحب حق زندہ نہ ہو تو اس کے ورثہ تک پہنچانا ضروری ہے۔

اگر صاحب حق اور اس کا کوئی وارث نہ ملے یا حرام مال جو کھایا ہے وہ کسی کا حق نہیں تھا، بلکہ ناجائز ملازمت کی صورت میں حرام آمدن استعمال کی، تو ان دونوں صورتوں میں ثواب کی نیت کے بغیر  اتنی رقم زکات کے مستحق کو ادا کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201110

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں