حرام آمدنی والے شخص کے ساتھ کاروبار میں شراکت یا مضاربت کرنا کیسا ہے؟
جس شخص کی کل یا غالب آمدنی حرام کی ہو یا وہ حرام آمدنی سے شرکت کر رہا ہو تو ایسے شخص کے ساتھ شرکت کرنا یا اس کا مال بطورِ مضاربت لینا جائز نہیں۔ اسی طرح اگر کاروبار وہ کرتاہو اور کاروبار حرام ہو تو اس کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنا یا مضاربت پر مال دے کر اس سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201669
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن