بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حدیث ستر سالہ شخص سے آسمان والے محبت کرتے ہیں، کی تحقیق


سوال

سنا ہے کہ جب آدمی ستر سال کا ہوجاتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اس سے کیا مراد ہے؟ 

جواب

یہ جملہ ایک طویل حدیث کا جز ء ہے، جس میں ہے کہ : "جب آدمی ستر سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالی اور آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں"۔ اس حدیث کو علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے تو موضوع کہا ہے، اور دیگر کئی محدثین بھی اس کو سند کے اعتبار سے شدید ضعیف بتاتے ہیں۔

بہرحال اگر حدیث ثابت ہو تو "اللہ تعالی اور آسمان والوں کی محبت " کا مفہوم واضح ہے کہ جیسے اللہ تعالی  اپنےنیکوکار بندوں سے  محبت فرماتے ہیں اور انہیں خاص توجہات سے نوازتے ہیں، اور اللہ تعالی کی محبت کی بنا پر آسمان والے بھی ان سے محبت کرتے ہیں،  ویسے ہی  یہ ستر سالہ شخص بھی اگر مومن ہو تو اللہ تعالی کی خاص عنایت کا مستحق بن جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں