بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حجامہ سنت سے ثابت طریقہ علاج ہے


سوال

کیا حجامہ لگانا سنت ہے؟ 

جواب

"حجامہ"  یعنی پچنے لگوانا ایک طریقہ علاج ہے، جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطورِ علاج اختیارفرمایاتھا۔کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قراردیاہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی  21،19،17 تاریخوں کو پچنےلگوانے کے لیے سب سے بہترقراردیاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں