میرے والدین حج ادا کرنے گئے ہیں، دونوں افراد صاحبِ نصاب ہیں اور ہر سال زکاۃ بھی دیتے ہیں اور قربانی بھی کرتے ہیں۔ کیا صاحبِ نصاب ہونے کی وجہ سے حج کی قربانی کے علاوہ بھی قربانی کرنا ہوگی؟
اگر حج کے ایام (8 ذوالحجہ میں منیٰ روانگی) سے پہلے آپ کے والدین کو مکہ مکرمہ مٰیں پندرہ دن ملیں اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہو ں تو ان پر حج والی قربانی کے علاوہ بھی قربانی واجب ہوگی، البتہ یہ قربانی اپنے ملک میں بھی کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ جس دن جانور ذبح کیا جائے اس دن سعودیہ میں بھی عید ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201229
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن