بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حج اور عمرہ میں ایک سے زائد جنایت پر دم میں تداخل کا حکم


سوال

اگر عمرہ یا حج میں ایک سے زائد جنایت ہو جائے  تو کتنے دم واجب ہوں گے؟

جواب

اگر جنایات متعدد ہیں تو دم بھی متعدد آئیں گے، البتہ اگر ایک  غلطی کی اور ابھی دم ادا نہیں کیا کہ دوبارہ وہی غلطی کرلی تو ایک دم کافی ہوجائے گا۔

غنیۃ الناسک میں ہے:

"وفي الکبیر: إذا حلقد القارن قبیل الذبح وأخر إراقة الدم عن أیام النحر أیضًا ینبغي أن یجب علیه ثلاثة دم، دم لحلقه قبل الذبح ودم لتاخیر الذبح عن أیام ودم للقران أو للتمتع". (غنیة الناسك ص: 50) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200642

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں