بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ کا شوہر سے زیرِ ناف بال صاف کرانا


سوال

1. اگر حاملہ عورت اپنی شرم گاہ کے بال خود صاف نہ کر سکے تو کیا وہ کسی اور سے بال صاف کروا سکتی ہے؟کیا شوہر اپنی بیوی کے بال صاف کر سکتا ہے؟

2. کیا میاں بیوی رات کو کپڑے اتار کر سو سکتے ہیں؟ 

جواب

1. صرف شوہر سے کروا سکتی ہے۔

2. جی ہاں، تاہم حیا کا تقاضا یہ ہے کہ جسم پر چادر ڈال لی جائے،  نیز   اس بات کا خیال رہے کہ  میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کی طرف دیکھنا خلافِ ادب اور ناپسندہ ہے۔

المعجم الكبير للطبراني (17/ 129):
"عن عتبة بن عبد، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا أتى أحدكم أهله فليستتر ولايتجرد تجرد العير»".

یعنی رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ سے قربت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ خود کو ڈھانپ لے، اور گدھے کی طرح بالکل برہنہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں