بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ خاتون کے خون آیا، دوا لینے پر بند ہوگیا تو کیا وہ بقیہ روزے رکھ سکتی ہے؟


سوال

میری اہلیہ حاملہ ہے وہ روزے سے تھی کہ اس کو خون آنے لگ گیا، ڈاکٹر کے پاس گۓ، دوائی وغیرہ لی تو خون بند ہوگیا اور پھر نہیں آیا،  اس کا روزہ باقی رہا یا فاسد ہوگیا؟  اور وہ آگے روزے رکھ سکتی ہے یا نہیں؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں حاملہ کو خون آیا اور دوا لی تو روزہ فاسد ہوگیا، اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ اس لیے واجب نہیں ہوگا کہ ڈاکٹر کے  مشورے اور بیماری کی وجہ سے دوا لی ہے، اور حالتِ حمل میں بعض اوقات زیادہ خون آنا زچہ و بچہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔

جتنے روزے ان دنوں چھوٹے ہیں ان کی قضا لازم ہوگی اور آئندہ روزے رکھ سکتی ہے. قط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں