بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ خاتون نے خون آنے کی وجہ سے روزہ توڑدیا


سوال

اگر  حاملہ عورت نے صبح کے وقت میں خون دیکھا اور خیال یہ  ہوا کے بچہ ہونے والا  ہے، اس نے روزہ کھا لیا،  لیکن بچہ تین یا چار دن کے بعد پیدا ہوا آپریشن سے،  کیا اس عورت پر کفارہ  ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون نے صبح صادق کے وقت اس روز روزے کی نیت ہی نہیں کی تھی تو اس صورت میں صرف روزے کی قضا  لازم ہوگی، تاہم اگر صبح صادق کے وقت روزے کی نیت  کی تھی، بعد میں خون آنے  کی وجہ سے اپنا روزہ توڑلیا تو اس صورت میں قضا  اور  کفارہ دونوں لازم ہوں  گے۔

ملحوظ رہے کہ مذکورہ بالا حکم رمضان کے  ادا روزے سے متعلق ہے،  عام دنوں میں روزہ توڑنے کی بنا پر صرف قضا  لازم  ہوگی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔  جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و لا كفارة بإفساد صوم غير رمضان، كذا في الكنز."

( كتاب الصوم، المتفرقات، ١/ ٢١٥، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں