بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حیض میں مسجدِ نبوی کے خارجی صحن میں بیٹھنے کا حکم


سوال

حالتِ حیض میں مسجدِ نبوی کا وہ حصہ جہاں سے گنبدنظر آتا ہے اور چھتریاں لگی ہو ئی ہیں وہاں بیٹھا جا سکتا ہے؟

جواب

مسجد نبوی کا صحن جو قبلہ سے آگے کی طرف ہے، جہاں سے گنبد نظر آتا ہے اور اوپر چھتریاں لگی ہوئی ہیں وہ حصہ چوں کہ شرعی مسجد کی حدود سے خارج ہے ؛ اس لیے حالتِ حیض میں وہاں بیٹھنے کی اجازت ہے، البتہ مسجد کے اندر کے حصہ میں قبلہ کے مقابل (پیچھے کی طرف)  جنوب کی جانب جو صحن ہے اور چھتریاں لگی ہوئی ہیں (جہاں سے خواتین کو روضہ اطہر کی زیارت کروائی جاتی ہے) وہ حصہ چوں کہ شرعی مسجد کی حدود میں داخل ہے؛ اس لیے حالتِ حیض میں وہاں بیٹھنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200880

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں