بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت حیض میں استمتاع کا حکم


سوال

اگر بیوی ایام کی حالت میں ہو تو اس کے قریب حقوق کی ادائیگی کے علاوہ جاسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

حالت حیض میں بیوی سے جماع کرنا حرام اور ناجائز ہے، البتہ جماع کے علاوہ استمتاع(یعنی بوس وکنار،اس کے بدن کو چھونے ) کی اجازت ہے،البتہ اگر جماع کی نوبت آنے کااندیشہ ہوتو احتیاط بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

(فتاویٰ ہندیہ،الفصل الرابع فی احکام الحیض والنفاس ،2/57)


فتوی نمبر : 143811200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں