بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ احرام میں ایک دوسرے سے حلق کرنا


سوال

ہم حج کرنے گئے تھے، وہاں میرے ساتھ کمرے کے چار ساتھیوں نے ایک دوسرے کا سر گنجا کیا، اب ایک صاحب کا کہنا ہے کہ دو لوگوں کودم دینا ہوگا، آپ وضاحت سے جواب دیجیے گا ۔ ان کہنا تھا کہ بال کاٹنے والے حلاق  سے حلق کرانا چاہیےتھا ۔ہم اس وقت سارے ارکان پورے کرکے آئے تھے۔صرف حلق ہی باقی تھا۔

جواب

اگر تمام ارکان سے فارغ ہوچکے ہوں، صرف حلق ہی باقی ہو، تو اس وقت  محرم اپنا حلق کرانے سے پہلے دوسرے محرم کا حلق کرسکتا ہے ؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں کسی پر دم واجب نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں