بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالات کی تنگی کا حل


سوال

پچھلے چند سالوں سے حالات بہت زیادہ خراب ہو رہے ہے؛ جو بھی کاروبار شروع کریں تو لازماً نقصان ہوجاتا ہے دن بہ دن حالات بگڑرہے ہیں، برائے مہربانی راہ نمائی کی جائے کہ کیا کیا جائے؟

جواب

پنج وقتہ نماز باجماعت اور شرعی احکام کا اہتمام کریں، گناہوں سے اجتناب اور استغفار کی کثرت کریں، کم از کم صبح و شام سو سو مرتبہ استغفار پڑھیں۔  پانچوں نمازوں کے بعد یا باسطُ بہتّر بار پڑھ لیا کریں۔(انفاس عیسی- مؤلف : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ص422)

  وضو کے درمیان اس دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِکْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ". (حصن عن النسائی)
اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت دے۔ 

اور ان حالات سے پریشان نہ ہوں ، ان سے اللہ تعالی گناہوں کو معاف فرماتے ہیں ، صبر کریں تو نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ جنت کے درجات بلند ہوتے ہیں،ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالی نے کسی بڑی مصیبت سے جان بچائی ہو۔ آزمائش پر صبر اور اللہ کی طرف رجوع کرنے سے جہاں ایمان و یقین پختہ ہوگا وہیں ان شاء اللہ بہت جلد مشکلات کے بعد دوہری آسانیاں نصیب ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں