بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظہ اور ذہانت کی تیزی کے لیے دعا کرنے کا حکم


سوال

میں کند ذہن ہوں اور حافظہ کے لحاظ سے بہت کم زور ہوں، میں روزانہ صلوۃ الحاجۃ پڑھتاہوں اور اللہ سے پشتو زبان میں دعا کرتا ہو ں کہ ’’یااللہ! میری عقل وذہن کو تیز کر دے‘‘  کیا اس طرح دعا کرنا جائز ہے؟ 

جواب

حافظہ کے لیے صلاۃ الحاجۃ پڑھنا اور پشتو، اردو یا کسی بھی زبان میں دعا کرنا صرف جائز ہی نہیں، بہت اچھا اور مستحسن ہے، اس کے ساتھ گناہوں سے بھی بچنے کی کوشش کریں، خاص طور پر نگاہوں کی حفاظت کا خوب اہتمام کریں؛ اس لیے کہ آنکھ کے گناہ کا حافظہ پر گہرا اثر ہوتا ہے، نیز ہر فرض نماز کے بعد یاقویُّ گیارہ بار پڑھا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں