بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظہ قوی کرنے کا وظیفہ


سوال

میرا حافظہ بہت کم زور ہے،  میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں،  جب امتحان ہوتے ہیں کافی محنت کرتا ہوں۔ جب پیپر دینے جاتا ہوں جو یاد کیا ہے،  وہ سب کچھ بھول جاتا ہوں، کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں!

جواب

ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر گیارہ مرتبہ "یَاقَوِيُّ" پڑھیں، نیز ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ دل کی طرف رکھ کر سورہ طہ پارہ نمبر  16 کی آیت 25 تا 28،سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔

واضح رہے کہ حافظہ کی تیزی میں وظائف سے زیادہ ذہنی یک سوئی اور گناہوں سے اجتناب کا کردار ہے، گناہوں سے حافظہ کم زور ہوتا ہے،  اور جوعمل علمی یک سوئی کو متاثر کرے اس سے بھی حافظہ متاثر ہوتاہے، تعلیم کے دوران ایسی کوئی بھی مشغولیت جو  توجہ تقسیم یا منتشر کردے وہ نقصان دہ ہے، خصوصاً موبائل اور انٹرنیٹ وغیرہ کا بے جا استعمال ۔ 

نیز  نہار منہ کشمش اور بادام کااستعمال تقویتِ حافظہ کے لیے مفید ہے، مسواک کا پنج گانہ نماز سے پہلے وضو میں استعمال اور کثرتِ تلاوتِ قرآن مجید  و استغفار سے باطن روشن ہوتا ہے، جو قوتِ حافظہ کا باعث ہے۔حصولِ علم میں مسلسل محنت ، بلاعذر ناغہ نہ کرنا قوتِ حافظہ کے لیے اچھے اعمال ہیں۔

کم خوابی بھی حافظہ اور ذہانت پر زہر کا اثر کرتی ہے، اس سے ذہنی الجھن پیدا ہوتی ہے، لہٰذا نیند پوری کرنے کے اہتمام کے ساتھ دوپہر کے اوقات میں قیلولہ کی عادت ڈالیں، اس سے ذہن بیدار رہنے کے ساتھ حافظہ بھی اچھا ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں