بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حادیہ نام رکھنا


سوال

’’ حادیہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لغت عربی میں ’’حادی‘‘  اونٹ بان کو کہتے ہیں، ’’حادیہ‘‘ اس کا مؤنث ہے۔ اسی طرح  ایک مخصوص ستارہ کو بھی ’’حادی‘‘  کہتے ہیں، نیز اس کا ایک معنی ایک (عدد) بھی آتاہے، پس یہ نام رکھنا مناسب نہیں، لہذا  لڑکی کے لیے  صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہے یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ ’’حادیہ‘‘ کے بجائے ’’ہادیہ‘‘ (یعنی ح کے بجائے ہ کے ساتھ) نام رکھا جاسکتاہے، اس کا معنی ہے: راہ نمائی کرنے والی۔ 

"الحادي : (معجم الوسيط) الحادي : الذي يسُوق الإبَل بالحُداء. والجمع : حُداةٌ. وحادي النَّجم: الدَّبَرانُ. الحادي مقلوب الواحد".فقط واللہ اعلم

نوٹ: ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے آپشن سے بھی اسفتادہ کیا جا سکتا ہے۔


فتوی نمبر : 144012201034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں