بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حائضہ کے لیے رمضان میں کھانے پینے کا حکم


سوال

 عورت کو جب رمضان المبارک میں دن کو حیض آجاۓ تو اس دن کی قضا تو واجب ہے لیکن یہ بقیہ دن جس دن حیض آیا ہو، کیا وہ  کھا پی سکتی ہے کہ نہیں؟

جواب

روزہ کے دوران حیض آجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور عورت کو کھانے پینے کی اجازت ہوگی ،بہتر یہ ہے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے۔

خلاصۃ الفتاوی میں ہے َ:

"وأجمعوا علی أنه لایجب التشبه علی الحائض والنفساء".  (1/263ط: رشیدیه)

البحرالرائق میں ہے:

"ومن لم یکن علی تلك الصفة لم یجب الإمساك کما في حالة الحیض والنفاس، ثم قیل: الحائض تأکل سرًّا لاجهرًا. وقیل: تأکل سرًّا وجهرًا". (2/289 ط: سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201568

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں