بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جینز کا کاروبار کرنے کا حکم


سوال

جینز کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ مردانہ اور زنانہ دونوں کے متعلق بتائیں!

جواب

اگر جینز(چاہے مردانہ ہو یا زنانہ) اس طرح بنائی گئی ہوں کہ اس سے جسم کی ساخت واضح نہ ہوتی ہو اور ستر نہ کھلتاہو تو ایسی صورت میں اس کا کاروبار کرنا جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہوگی ۔  لیکن اگر اس کی بناوٹ ایسی ہو کہ اس سے جسم کی ساخت واضح ہوتی ہو  یعنی اسکن فٹنگ ہو یا ستر کا حصہ کھلتاہو تو ایسی صورت میں اس کے کاروبار میں کراہت ہوگی۔

بہرصورت  صلحاء کا لباس چوں کہ قمیص شلوار ہے؛ اس لیے اس کی ترویج کی نیت سے اگر پینٹ شرٹ کے بجائے قمیص شلوار کا کاروبار کیا جائے تو   زیادہ بہتر ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں