بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیب میں رکھے ہوئے 1000 روپے پر زکاۃ کا حکم


سوال

جیب میں 1000 روپے رکھے ہوں یا اس سے کچھ کم یا زیادہ تو کیا زکاۃ  کے حساب میں اس کو بھی شامل کریں گے؟

جواب

واضح رہے کہ زکاۃ  ایسے مال پر واجب ہوتی ہے جس مال کی ادائیگی وجوبِ زکاۃ  کے دن سے پہلے  اس شخص پر لازم نہ ہو،  لہذا اگر جیب میں رکھے پیسے ضروریاتِ اصلیہ میں واجب الادا ہوں  تو اس کو زکاۃ  کے حساب میں شامل نہیں کریں گے اور اگر وہ پیسے ضروریات میں واجب الادا نہیں، بلکہ ضروریات سے زائد ہیں تو اس کو زکاۃ  کے حساب میں شامل کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں