بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ


سوال

 جہاز میں نماز ادا کرنے کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

اگر ہوائی جہاز میں نماز کا وقت آ جائے اور کوئی  وضو کر کے یا پانی نہ ہونے کی صورت میں (مٹی وغیرہ پر)تیمم کر کے نماز پڑھ لے تو نماز ادا ہو جائے گی، اس بات کا خیال رہے کہ رخ بیت اللہ ہی کی طرف ہو۔

اگر جہاز میں نماز سیٹ سے علیحدہ ہوکر کسی خالی جگہ پر قیام، رکوع اور سجدہ کے ساتھ ادا کی جائے تو  بعد میں زمین پر اترنے کے بعد دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ہوگا، وہ نماز کافی ہوجائے گی، اور اگر کسی خالی جگہ پر قیام، رکوع اور سجدہ کے ساتھ ادا نہیں کی، بلکہ سیٹ پر بیٹھے بیٹھے اشارہ سے رکوع اور سجدہ کرکے پڑھ لی تو  جہاز سے اترنے کے بعد فرض کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں