بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جھینگے کے بارے میں جامعہ کا فتوی


سوال

جھینگا کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے؟ اور دارلعلوم کراچی  کی رائے سے بھی آگاہ کر دیں تو  مہربانی ہوگی؛ کیوں کہ لوگ اسی سے استدلال کر کے جھینگا کھانے کو حلال کہتے ہیں!

جواب

 جھینگے  کی حلت اورحرمت  کی بنیاد اس بات پرہے کہ یہ مچھلی ہےیا نہیں؟  جولوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں وہ اس کی حلت کے قائل ہیں،  اورجولوگ اس کو مچھلی قرارنہیں دیتے وہ اس کی حلت کے قائل نہیں ہیں۔ علمِ لغت اورعلمِ حیوانات کے ماہرین اس کو مچھلی قراردیتے ہیں اوراکثرعلماء کی رائے بھی یہی ہے، ہمارے دارالافتاء کا بھی یہی موقف ہے کہ جھینگا کھاناحلال ہے۔ 

دار العلوم کراچی کے دار الافتاء کی رائے ان کے دار الافتاء سے معلوم کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200481

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں