بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جھرًا قراءت میں امام درمیان سے ایک آیت چھوڑدے


سوال

اگر امام  جہر اً قراء ت کرتے ہوئے ایک آیت چھوڑ کر دوسری آیت پڑھے تو نماز ہوجائے گی؟

جواب

اگر آیت چھوڑنے سے  معنی میں ایسا تغیر  پیدا نہیں ہوا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں نماز درست ہے ، اور اگر ایسا تغیر پیدا ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی،  بہتر یہ ہے کہ آیات کی تعیین کے ساتھ مسئلہ پوچھا جائے۔

"ولوزاد کلمةً أو نقص کلمة أو نقص حرفًا أو قدّمه أو بدله بآخر ... لم تفسد مالم یتغیر المعنی". (شامی ج1 ص633) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200458

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں