بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جگہ کی تنگی کی وجہ سے کیا امام سے ذرا پیچھے صف بنائی جا سکتی ہے؟


سوال

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ ہمارے دفتر میں نماز پڑھنے کے لیے ایک کمرہ مختص ہے، اس میں رمضان المبارک کے مہینے میں جگہ کم ہو جاتی ہے تو کیا پہلی صف امام اپنے ساتھ بنوا سکتا ہے یا اپنے سے اتنا پیچھے جتنا ایک امام اور ایک مقتدی کی صورت میں ہوتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جگہ کی قلت کی وجہ سے امام کے قریب ذرا سا پیچھے رہتے ہوئے (بایں طور کہ مقتدیوں کے قدم امام کے قدم سے پیچھے ہوں)  صف بنائی جا سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200814

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں