بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جوقیام پرقادر ہو رکوع سجدہ پر قادر نہ ہو وہ نماز کیسے ادا کرے؟


سوال

جوآدمی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتاہو، قیام پر قادرہو، رکوع اور سجدے پرقادر نہ ہو تو ایساآدمی قیام کرے یانہیں؟ بعض علماء فرماتے ہیں: اس صورت میں قیام کرےاور بعض فرماتے ہیں: قیام جائز نہیں۔ براہِ مہربانی جائز صورت تحریر فرمائیں!

جواب

جوشخص قیام پرقادر ہو لیکن رکوع سجدہ نہ کرسکتا ہو اس پر قیام لازم نہیں؛ اس کے لیے بہتر اور مستحب یہی ہے کہ وہ بیٹھ کر نماز اداکرے۔ تاہم اگر ایسے شخص نے قیام کرلیا تو یہ صورت بھی جائز ہے، نماز ادا ہوجائےگی۔

مذکورہ شخص کے لیے قیام کے عدمِ جواز کے قائل علماء کا ہمیں علم نہیں، بظاہر قیام نہ کرنے کی افضلیت سے قیام کا عدمِ جواز سمجھ لیاگیا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں