بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جوتوں سمیت قرآن پاک کی تلاوت کرنا


سوال

میں ایک آفس میں کام کرتاہوں اورمیں وہاں اپنے جوتے نہیں اتارسکتا توکیا میں جوتے پہن کر ہی قرآن پڑھ سکتاہوں؟

جواب

افضل یہ ہے کہ جوتے اتارکر قرآن کریم کی تلاوت کی جائے یہی ادب واحترام کاتقاضا ہے ،تاہم جوتے اتارنے میں دشواری یامجبوری ہوتوجوتوں سمیت بھی قرآن پاک کی تلاوت کرنادرست ہے۔''المحیط البرہانی'' میں ہے:

''قالوا: من أراد أن يقرأ القرآن ينبغي أن يكون على أحسن أحواله، يلبس أحسن ثيابه ويتعمم، ويستقبل القبلة، تعظيماً للقرآن''۔۔(5/145)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں