بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

جوائنٹ فیملی رہتے ہوئے زمین خریدی تو تقسیم کس طرح ہوگی؟


سوال

جوائنٹ فیملی میں دو بھائی رہتے ہیں،  ایک بھائی برسر روز گار ہے دوسرا گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے،  اسی دوران یہ زمین خریدتے ہیں،  پھر کسی اختلاف کی وجہ سے یہ اپنا گھر الگ کرتے ہیں تو  کیا باپ کی وراثت کے بغیر جو انہوں نے جوائنٹ فیملی میں زمین خریدی ہے وہ ان میں برابر تقسیم ہوگی یا کمی زیادتی سے؛ کیوں کہ ایک برسر روزگار ہے دوسرا گھر کے ہی کام کاج کھیتی باڑی سنبھالتا ہے؟

جواب

اگر گھر کے اخراجات مثلًا کھانے پینے ، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی وغیرہ دونوں بھائیوں کی آمدن سے مشترکہ طور پر چلائے جاتے تھے اور دونوں کی آمدن اور اخراجات کا حساب علیحدہ نہیں کیا جاتا تھا تو ایسی صورت میں مشترکہ آمدنی سے خریدی گئی زمین دونوں بھائیوں میں برابر تقسیم ہوگی، اور اگر دونوں کی آمدن اور گھر کے اخراجات کا حساب علیحدہ تھا،  اگرچہ رہائش مشترک تھی تو زمین کی خریداری میں جس بھائی کی جتنی رقم شامل تھی اسی کے بقدر ہر ایک اس زمین کا مالک ہوگا اور اسی حساب سے زمین تقسیم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144106200838

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں