بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جنت میں خلافِ فطرت خواہش نہیں ہوگی


سوال

جن کی شادی ان کی خواہش پرنہیں ہوپاتی دنیاوی زندگی میں اور وہ جنت میں اگر ان کا ساتھ چاہتے ہوں تو کیا ان کی یہ خواہش پوری ہوپاۓ گی؟

جواب

جنت میں غیر فطری اور ناجائز خواہش نہیں ہو گی؛  لہذا جنت میں پہنچ جانے کے بعد کسی کی یہ چاہت نہیں ہوگی کہ وہ اس کے ساتھ رہے جو دنیا میں شرعی طور پر اس کے لیے نامحرم ہو۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہرجنتی کو  اتنی اعلیٰ اور اتنی کثیر نعمتیں عطا فرمادیں گے کہ کسی جنتی کو کوئی حسرت نہیں رہے گی، نیز اللہ تعالیٰ اپنی مشیت اور حکمتِ بالغہ کے مطابق ان لوگوں کو بھی جوڑ نصیب فرمادیں گے جو  دنیا میں شادی کے بغیر انتقال کرجاتے ہیں ۔ یا جن جوڑوں میں سے کوئی ایک ہمیشہ کے لیے جہنم کا مستحق ٹھہر جائے (والعیاذ باللہ)۔

جہاں تک دنیا میں اس کی چاہت کا تعلق ہے تو دنیا کی ہر چاہت پوری نہیں ہوتی۔

غرائب التفسير وعجائب التأويل (2/ 811):
"(وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ) وأما المعاصي فتصرف عن شهواتهم". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں