بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جنازے کی شرائط و فرائض


سوال

جنازہ کی نمازمیں کتنی چیزیں فرض ہیں؟ اور شرائط بھی بتلادیجیے۔

جواب

نمازِ جنازہ کے فرائض دو ہیں: چار تکبیرات اور قیام یعنی کھڑا ہونا۔

نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے دو قسم کی شرطیں ہیں:

ایک قسم کی وہ شرطیں ہیں جو نماز پڑھنے والوں  میں پائی جانی ضروری ہیں، یہ وہی شرائط ہیں جو دیگر نمازوں کے لیے ہیں،مثلاً: طہارت(جسم، کپڑوں اور جگہ کا پاک ہونا)، ستر عورت یعنی بدن کے ضروری حصوں کا چھپا ہوا ہونا، قبلہ کی طرف منہ کرنا اور نیت۔

دوسری قسم کی وہ شرطیں ہیں جن کا تعلق میت سے ہے، وہ چھ ہیں:

1۔ میت کا مسلمان ہونا، لہذا کافر اور مرتد کی نماز جنازہ درست نہیں۔

2۔ میت کے بدن کا نجاست حقیقیہ اور نجاست حکمیہ سے پاک ہونا۔

3۔ میت کے ستر کا چھپا ہوا ہونا، لہذا میت اگر برہنہ ہو تو اس کی نماز جنازہ درست نہیں۔

4۔ میت کا نماز پڑھنے والوں کے آگے ہونا، اگر میت نماز پڑھنے والوں کے پیچھے ہو تو نماز درست نہیں۔

5۔ میت یا جس چیز پر میت ہو اس کا زمین پر رکھا ہوا ہونا، اگر میت لوگوں کے ہاتھوں پر ہو یا کسی گاڑی یا جانور پر ہو اور اس حالت میں اس کی نماز پڑھی جائے تو عذر کے بغیر صحیح نہ ہوگی۔

6۔ میت کا وہاں موجود ہونا، اگر میت وہاں موجود نہ ہو تو نماز صحیح نہ ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں